بجلی مزید 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پہلے دن سے ہی عوام پر بجلیاں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ کبھی مہنگائی توکبھی بجلی و گیس بلوں میں اضافہ اور جو اس سے بچ جائیں ان پر تواتر کےساتھ بجلی مہنگی کرنے کے بم برسائے جا رہے ہیں۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے حوالے سے نیپرا کو درخواست جمع کرا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست میں مانگا گیا یہ اضافہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
یاد رہے کہ درخواست کی سماعت 27 دسمبر کو نیپرا میں ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی مزید 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے سے صارفین پر 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  وانا، زیر تعمیر گرلز اکیڈمی میں دھماکہ ، عمارت تباہ