جعلی فنگرپرنٹس

ملک میں جعلی فنگرپرنٹس سے دو لاکھ سموں کے اجراءکا انکشاف

ویب ڈیسک :ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے مطابق پاکستان میں جعلی فنگرپرنٹس سے دو لاکھ سموں کے اجراءکا انکشاف ہوا ہے ۔
حکام کے مطابق جعلی فنگرپرنٹس سے ملک میں دو لاکھ پانچ ہزار سمیں چلائی جارہی ہیں، جعلی فنگر پرنٹس سے جاری سمیں ملک میں دہشت گردی، بھتا خوری اور دوسرے جرائم میں استعمال ہورہی ہیں۔
رپورٹ کی مطابق سائبرکرائم ٹیموں نے 270 چھاپوں میں ایک لاکھ سے زائد جعلی فنگر پرنٹس والی سمیں ضبط کیں۔
رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ یہ سمیں پچھلے چار سال میں 500 ملزمان سے ضبط کی گئی ہیں، سال 2021 میں 53000 سے زائد جعلی سمیں پکڑی گئی۔
جعلی سموں کے حصول کے لئے سیلیکون انگوٹھوں والی 81ہزار مہریں بھی پکڑی گئیں، غیر رجسٹرڈ سمز دہشت گردوں کے زیراستعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔
بائیو میٹرک کرنے والی 294 ڈیوائسز بھی پکڑی گئیں، 102 کیسز بھی عدالتوں میں درج کیے گئے۔

مزید پڑھیں:  جہاں چاہوں سرمایہ کاری کروں گا کوئی نہیں روک سکتا ،محسن نقوی