پشاور، حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی چیکنگ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور میں عام انتخابات کےلئے سیکیورٹی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، شہر بھر اور نواحی علاقوں میں پولنگ سٹیشنوں کا سیکیورٹی آڈٹ شروع کردیا گیا، حساس پولنگ سٹیشنوں اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی چیکنگ کی جا ئیگی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شہر بھر میں حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی تفصیلات کیپٹل سٹی پولیس کو فراہم کی گئی ہے۔
پشاورکینٹ،ٹاﺅن ، حیات آباد ، سٹی،رورل ایریاز میں موجود حساس اور حساس ترین پولنگ سٹیشنوں کی سیکیورٹی شروع کردی گئی ہے جس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر کیٹگری اے،بی اور سی پولنگ سٹیشنوںکا تعین کیا جارہا ہے۔ سیکیورٹی برانچ کی ٹیمیں پولنگ سٹیشنوں کی عمارتوں کی چیکنگ بھی کررہی ہیں، ان کی چار دیواری،داخلہ و اخراج کا راستہ ہنگامی اخراج اوردیگرسہو لتوں کی چیکنگ بھی کی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے انتخابات سے منسلک تما م اداروں کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی