4a0d77c4 13cb 4ccd b387 18296a9ea474

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے گورنر ہاؤس پشاور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکومتی شخصیات نے نماز عید ادا کی،اس موقع پر کورونا صورتحال کے پیش نظز سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم

وزیر اعلی سمیت دیگر شراکاء ایکدوسرے سے بغل گیر نہیں ہوئے اور نہ ہی مصافحہ کیا، اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، کرونا وبا سے نجات اور سانحہ کراچی میں جاں بحق افراد کے درجات بلندی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور : ارباب نیاز سٹیڈیم تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث چارہ گاہ میں تبدیل