کاغذات نامزدگی وصول

پشاور، 18 قومی وصوبائی نشستوں کیلئے سینکڑوں کاغذات نامزدگی وصول

ملک میں ایک بار پھر سیاسی دنگل ہونے جا رہا ہے، ایسے میں پشاور کے 18 قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 900 سے زائد کاغذات نامزدگی وصول کئے جاچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسبملی کی 5 نشستوں کیلئے 241 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے جن میں 55 جمع کرائے گئے۔
اسی طرح صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں کیلئے 708 کاغذات نامزدگی وصول جبکہ 167 جمع کرائے گئے۔
این اے 28 پشاور 1 سے 74 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے جن میں 10 جمع کرائے گئے۔
این اے 29 سے 35 وصول، 12 جمع، این اے 30 سے 37 وصول 6 جمع کرائے گئے۔
اسی طرح این اے 31 سے 40 وصول ہوئے جبکہ 11 جمع کرائے گئے۔ این اے 32 سے 55 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے ان میں 15 جمع کرائے گئے۔
پی کے 72 سے 17، پی کے 73 سے 18، پی کے 74 سے 12 اور پی کے 75 سے 10 کاغذات جمع ہوئے۔
پی کی 76 سے 12، پی کے 77 سے 11، پی کے 78 سے 16، پی کے 79 سے 7 کاغذات جمع ہوئے۔
پی کے 80 سے 9، پی کے 81 سے 18 اور پی کے 82 سے 8 کاغذات جمع کرائے گئے۔
پی کے 83 سے 19 جبکہ پی کے 84 سے اب تک 10 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ریاستی پالیسیوں کے نقاد شاعر فرہاد شاہ کے اغوا پر پولیس افسران طلب