ٹک ٹاکر صندل خٹک

ٹک ٹاکر صندل خٹک بھی سیاسی میدان میں کود پڑی

ویب ڈیسک: ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔
صندل خٹک کا کہنا تھا کہ ابھی یہ بتانا قبل ازوقت ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میرے آبائی علاقہ کرک میں بہت مسائل ہے، اس کے حل کے لئے نکلی ہوں۔
ٹک ٹاکر صندل خٹک کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا۔
ان کا کہنا تھا ہمارے علاقے میں سڑکیں ادھوری بنا کر چھوڑ دی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کیخلاف عرب ممالک کا ایکا، غزہ سے انخلا پر زور