کورونا

کورونا پھر سر اٹھانے لگا‘دنیا بھر میں کیسز52فیصد بڑھ گئے

ویب ڈیسک :کورونا وائرس ایک بار پھر دنیا میں سر اٹھانے لگا ‘گزشتہ 28دنوں کے دوران دنیا بھر میں کووڈ 19کے نئے کیسز کی تعداد میں 52فیصد اضافہ ہوگیا ہے ۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق 20 نومبر سے 17 دسمبر کے دوران دنیا بھر میں 8 لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے، جو گزشتہ 28 دنوں کے مقابلے میں 52 فیصد زیادہ تھے۔
ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ اس عرصے میں نئے کیسز کی تعداد میں تو اضافہ ہوا مگر اموات کی تعداد 8 فیصد کمی سے 3 ہزار رہی۔
13 نومبر سے 10 دسمبر کے دوران کووڈ 19 کے باعث ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ 1600 آئی سی یو یونٹس میں داخل ہوئے۔
مجموعی طور پر کووڈ کے باعث اسپتالوں اور آئی سی یو یونٹس میں داخل ہونے والے مریضوں کی شرح میں بالترتیب 23 اور 51 فیصد اضافہ ہوا۔
عالمی ادارے نے 18 دسمبر کو اومیکرون کی ذیلی قسم جے این 1 کو ویرینٹ آف انٹرسٹ قرار دیا تھا جو حالیہ ہفتوں کے دوران دنیا بھر میں بہت تیزی سے پھیلی ہے۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز نے ایلیٹ فورس کا سہرا بھی نواز اور شہباز کے سر باندھ دیا