کانٹے کا مقابلہ

حلقہ این اے 32 پشاور :غلام احمد بلور اور شیر افضل مروت میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا میں انتخابی دنگل سجنے سے پہلے ہی سب کی نظریں پشاور میں ماضی کے حلقہ این اے ون اور موجودہ این اے 32 پر جم گئیں ‘8 فروری کو این اے 32 پر اے این پی کے غلام احمد بلور اور تحریک انصاف کے شیر افضل مروت میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔
صوبائی دارالحکومت کا حلقہ این اے ون سے بے نظیر بھٹو اور عمران خان انتخابات لڑ چکے ہیں جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور نے اسی حلقے سے چھ مرتبہ کامیاب ہوئے ۔
اس کے علاوہ این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان سے مولانا فضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے فیصل کریم میں مقابلہ متوقع جبکہ این اے 15 مانسہرہ سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف میدان میں اترنے کو تیار ہیں
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 6 سے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق امیدوار ‘اے این پی کے ایمل ولی اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیرپاو¿ چارسدہ سے امیدوار ہوں گے ۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف نے پنشن پر ٹیکس لگانے کا کہہ دیا