انجینئر فہیم

سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شامل

ویب ڈیسک :پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی انجینئر فہیم نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں شمولیت اختیار کرلی ۔
پارٹی چیئرمین پرویز خٹک اور وائس چیئرمین محمود خان کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انجینئر فہیم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں خدمت کے لئے آیا تھا لیکن پرویزخٹک نے بطور وزیراعلیٰ جو کارکردگی دکھائے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔
سابق ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کا آغاز پی ٹی آئی سے کیا تھا لیکن عوامی خدمت کے لئے پرویز خٹک کا ساتھ دے رہا ہوں ۔
اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہر کونے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں لوگ آرہے ہیں،ہم نے اپنے حکومت میں اصلاحات لائے
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کا ہمارا منشور تیار ہوگیا ہے جلد پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک ایکسچینج 73 ہزار کی حد عبور کر گیا، ڈالر مزید سستا