سینیٹ کا اجلاس

سینیٹ کا اجلاس آج طلب، 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: سینیٹ کا اجلاس آج منگل کو ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے۔
اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈیپازٹ پروٹیکشن کوآپریشن ترمیمی بل 2023ء اور موشن پکچرز ترمیمی بل متعارف کروائے جائیں گے۔
بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل، اسٹیبلشمنٹ آف سپیشل کورٹ اورسیز پاکستانی پارٹیز بل 2023ء بھی متعارف کروائے جائیں گے جبکہ چکن گونیا وائرس سے نمٹنے کی ویکسین کی عدم دستیابی پر بھی توجہ مبذول کروائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت کے باعث رفح میں مزید 60 فلسطینی شہید