پاک چین سرحد خنجراب پاس 10 دن کیلئے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک: پاک چین بارڈر خنجراب پاس 10 دن کے لیے عارضی طور پر کھول دیا گیا۔
اس عارضی اجازت کے تحت خنجراب پاس کے ذریعے پاکستانی کارگو گاڑیوں کی چین اور وسطی ایشیا تک آمدورفت کا سلسلہ جاری رہے گا۔
موسمی صورتحال کے باعث بند کئے گئے خنجراب پاس کو صرف تجارتی مقاصد کیلئے کھولا گیا ہے تاکہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت جاری رہے اور تجارتی سرگرمیوں فعال ہوں۔
یاد رہے کہ پاک چائنہ بارڈر خنجراب پاس کو ہر سال کی طرح امسال بھی برفباری اور شدید موسمی صورتحال کے باعث 30 نومبر کر بند کیا گیا تھاتاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے . یہ سرحد اپریل میں کھولی جانی تھی لیکن موسمی شدت کے باوجود بارڈر کھول دی گئی جسے تحارتی سرگرمیوں کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  روس اور چین کے صدور کا باہمی تعاون پر زور