کنٹرول روم قائم

عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا، الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں کنٹرول روم بدھ سے کام شروع کردے گا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہے گا، کنٹرول روم ابتدائی نتائج، آر اوز، ڈی آر اوز سمیت تمام متعلقہ عملے اور سٹیک ہولڈر سے رابطہ رکھے گا۔
الیکشن کمیشن نے شکایت کے اندراج کے لئے ای میل، واٹس ایپ نمبر بھی جاری کردیئے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی 20 سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کے نام، کیربینز کو 8 رنز سے شکست