پن بجلی منافع

پن بجلی منافع :پختونخوا حکومت نے 1500ارب روپے مانگ لئے

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے سامنے اٹھاتے ہوئے 1500ارب روپے مانگ لئے ۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ کی درخواست پر نگران وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا، نگران وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام پر مشتمل ٹیم اجلاس میں شرکت کرے گی، اجلاس میں صوبائی حکومت کی ٹیم ان بقایا جات کی ادائیگی پر بات کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ اے جی این قاضی فارمولے کے تحت پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے صوبائی حکومت کے 1500 ارب روپے واجب الادا ہیں، خیبرپختونخوا کے ساتھ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا خصوصی لگاو¿ ہے، نگران وزیر اعظم خیبر پختونخوا کو درپیش مالی مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔
ارشد حسین شاہ نے کہا کہ امید ہے نگران وزیراعظم اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج باز نہ آئی ،غزہ میں مزید 34فلسطینی شہید