جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

محمود قریشی رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار

ویب ڈیسک: سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے مقدمات میں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے۔
پولیس کی بھاری نفری اور تھانہ آر اے بازار پولیس اڈیالہ جیل پہنچی تھی۔
پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کی لاہور میں مریم نواز سے ملاقات