پشاور میں انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک:پشاور میں انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، پشاورمیں انڈوں کی فی درجن قیمت 420 روپے تک پہنچ گئی ۔اس سے قبل فی انڈہ 30روپے میں فروخت ہورہا تھا تاہم سردی کی شدت میں اضافے کے بعد قیمت اب 35 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
شہریوں کے مطابق دکانداروں کی جانب سے مختلف ریٹس میں انڈے فروخت کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ومتعلقہ اداروں کو انڈے کی قیمت قابو کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئے۔

مزید پڑھیں:  آئر لینڈ نے پاکستان کو پہلی بار ٹی 20میچ میں شکست دے دی