فیصل صالح حیات کا ن لیگ میں

مخدوم فیصل صالح حیات کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سابق وزیر داخلہ مخدوم فیصل صالح حیات نئی سیاسی منزل طے کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔
فیصل صالح حیات کی ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان آج ہوگا۔
مخدوم فیصل صالح حیات نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علاقے کی شخصیات اور ووٹرز نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کی رائے دی جس کے بعد میں نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
فیصل صالح حیات نے سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور پھر2017 میں دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کیا تھا۔
فیصل صالح حیات وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی فائز رہے اور طویل عرصے تک پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر بھی رہے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، بارشوں سے گندم اور پھلوں کی پیداوار متاثر، حکومت سے اقدمات کا مطالبہ