محمود خان نے پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے امکان کی تردید کر دی

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور شریک چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین محمود خان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024ء میں پی ٹی آئی سے کسی بھی لیول پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ قطعی ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کیلئے پرامن احتجاج بھی کیا جا سکتا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ 9 کے کسی بھی واقعہ میں شامل نہیں رہا۔
سانحہ 9 مئی واقعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا لیکن یہ سوچ کر کہ لوگ کہیں گے کہ میں بھاگ گیا واپس آیا۔
بعد ازاں محمود خان نے دوبارہ ا پے موقف کو دہرایا کہ الیکشن 2024ء میں کسی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پھیلائی جانیوالی خبریں افواہ ہیں، پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ناممکن ہے۔

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ پہلی بار جاپان نے جیت لیا، پاکستان کو شکست