پشاور بورڈ، میٹرک کے سالانہ

پشاور بورڈ، میٹرک کے سالانہ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان

ویب ڈیسک: پشاور بورڈ کے تحت میٹرک سالانہ امتحان دوم کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
جماعت دہم امتحان میں 9655 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 8 ہزار 73 طلبہ نے کامیابی حاصل کی، کامیابی کا تناسب 83.6 فیصد رہا۔
جماعت نہم امتحان میں 52932 اُمیدواروں نے شرکت کی جن میں 48215 اُمیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 91.1 فیصد رہا۔
پشاور بورڈ کے مطابق امتحانات میں نہم میں 4118 اُمیدوار مارکس بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  پبی میں بارات کی بس بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئی ،متعدد افرادجھلس کر زخمی