لازمی اور بروقت اقدام

ملک بھر میں عام انتخابات کی غیر جانبداری ‘ شفافیت اورآزادانہ طور پر انعقاد کے حوالے سے کسی بھی سیاسی جماعت کے خدشات دور کرنے کے لئے انتہائی حساس اور حساس پولنگ سٹیشنوں کی مانیٹرنگ کے لئے درجہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ان مقامات پرکیمرے نصب کرکے ہمہ وقت چیکنگ کا فیصلہ کیاگیا ہے’ اس ضمن میںصوبوں کے چیف سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام کوتقریباً ساڑھے نوہزارپولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں سی سی ٹی وی کیمروں سے پولنگ سٹیشنز پر انتخابی عمل ‘ گنتی اورنتائج کی تیاری کی مانیٹرنگ کی جائے گی ‘اصولی طورپر انتخابات کو غیر جانبدارانہ ‘ آزادانہ اورمنصفانہ بنانے کے لئے یہ اقدام بالکل درست اورمناسب ہے’ تاہم صرف کیمروں کی تنصیب سے شاید مکمل تحفظ کاحصول ممکن نہ بنایا جا سکے’ تاوقتیکہ ان کیمروں کی حفاظت ‘ ماضی کی طرح آر ٹی ایس بٹھائے جانے جیسے اقداما ت اور بعض ”اداروں” کے اہلکاروں کی جانب سے مبینہ جعلی ووٹوں کی بھگتانے پرقابوپانے کے علاوہ ہر پولنگ سٹیشن کے تصدیقی نتائج کی تحریر ی کاپیاں پولنگ ایجنٹوں کو فراہمی ممکن نہ بنائی جائے اس لئے امید ہے کہ ان تمام معاملات پربھرپورتوجہ دے کر انتخابی عمل کوشفاف بنانے کی ہرممکن سعی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں کمی کی اصل حقیقت