مذاکرات کامیاب، اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں رکھا جائَے گا

ویب ڈیسک: اساتذہ کی مطالبات کے حق میں جاری کوششیں رنگ لے آئیں۔ سپیشل سیکرٹری خزانہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں کیا جائَے گا۔
ذرائع کے مطابق 2 روز سے اسمبلی چوک میں جاری احتجانی مظاہرے کے بعد اساتذہ کو محنت کا ثمر مل گیا۔ حکومت نے ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ مان لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور سپیشل سیکرٹری خزانہ کے مابین مذاکرات کے بعد تمام اساتذہ کو اعتماد میں لیکر پرامن طورپر مظاہرین کو منتشر ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2018 میں بھرتی کئے گئے اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں رکھا جائے گا اور انہیں جی پی فنڈ بھی دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اساتذہ گزشتہ 2 دنوں سے اسمبلی چوک میں احتجاج پر تھے اس دوران ان پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔
صدر اساتذہ عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ زیرالتواء سمری کل وزیراعلیٰ کوارسال کرے گا، سمری میں کہا گیا ہے کہ پنشن ایکٹ سے قبل بھرتی ہونیوالے تمام اساتذہ جی پی فنڈ لینے کے اہل قرار دیدیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہونے کے نتیجے میں دھرناختم کردیا گیا۔ اساتذہ کو پینشن سے محروم نہیں کیا جائے گا.

مزید پڑھیں:  مریم نواز صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں،بیرسٹر سیف