سینیٹر مشتاق احمد

حکومت پاکستان نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے‘سینیٹر مشتاق احمد

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی کے رہنما اور سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان نے فلسطینیوں کو تنہا چھوڑ دیا ہے لیکن ہم فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں ۔
پشاور کے المرکز اسلامی میں جماعت اسلامی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم جنوبی افریقہ کا ساتھ دیں جس نے غزہ میں نسل کشی پر اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہن اور پاکستان کی بیٹی کو رہائی نہیں دلوا سکتے، عافیہ نے دوبارہ ملنے کی درخواست کی ہے اور میں مارچ میں ایک بار پھر امریکا جاو¿ں گا۔
سینیٹر مشتاق نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، گیس کی قیمتوں میں 193فیصد کا اضافہ مہنگائی نہیں معاشی دہشت گردی ہے اور بجلی کے بل میں ہم سے 11 اقسام کے ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما نے مزید کہا کہ یہ ظلم کا نظام ہے، ججز اور جرنیلز قوم کو لوٹ رہے ہیں، یہ بڑے بنگلوں میں رہنے والے غریب کا درد کہاں سمجھتے ہیں لیکن ہم عوام اور آپ کے بچوں کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قوم کو کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ،محسن نقوی