نیتن یاہو

نیتن یاہوکی ہٹ دھرمی:غزہ جنگ جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک :غزہ میں جاری جنگ کے حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار‘ یرغمال اسرائیلیوں کی واپسی اور حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حما س کے خلاف جنگ کو مزید کئی مہینوں تک جاری رہے گی ، یقینی بنانا ہو گا کہ آئندہ غزہ سے اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ ہو۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ حماس کی صلاحیت اور اس کے رہنماو¿ں کو ختم کردیں گے، یرغمالیوں کی رہائی کے نئے معاہدے کے لیے حماس کی کوئی ڈیڈ لائن قبول نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی اور مصر کے درمیان سرحدی علاقہ اسرائیل کے ماتحت ہونا چاہیے۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ کی جانب سے مزید ہنگامی ہتھیاروں کی منظوری اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کو روکے جانے پر بائیڈن انتظامیہ کی مسلسل حمایت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب غزہ کی جنگ کے حوالے سے اردن کے شاہ عبداللہ اور کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی ہے۔
اس موقع پر شاہ عبداللہ نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے عالمی برادری کردار ادا کرے، غزہ میں انسانی بنیادوں پر زیادہ امداد بھیجنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم، جھلسا دینے والی گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ، عوام سراپا احتجاج