پشاور کے بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام

ویب ڈیسک: پشاور کے بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ،ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس،منافع خور دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے شہریوں کی متعلقہ حکام سے نوٹس لیکر قیمتیں کنٹرول کرنیکا مطالبہ شہر کے بازارو ں سبزی کی قیمتیں آلو 80روپے ،پیاز 190،ٹماٹر 130روپے ،کچالو 90سے 170،سبز مرچ 130روپے ،بینگن گول 80روپے ، 460روپے ،بند گوبھی 100روپے ،ٹیندا 120روپے اور کریلہ 260روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ پھلوں کی قیمتیں فروٹر 200روپے ،سیب 360روپے ،انار قندھاری 400روپے ،مالٹا 300روپے اور کیلا 90روپے تک فروخت ہونے لگا تاہم ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  نان فائلر کی سم بلاک ہونے پر ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرز متفق