قبل ازوقت ریٹائرمنٹ

قبل ازوقت ریٹائرمنٹ، صوبائی حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا مسئلہ محکمہ خزانہ کیلئے اضافی مالی بوجھ بن رہا ہے، اس حوالے سے طبی بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینے والے سرکاری ملازمین کا راستہ روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس بارے میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے بھی ریٹائرمنٹ اور پنشن لینے والوں سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصہ کے دوران محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں میں مختلف سکیل کے ملازمین کی جانب سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے، ان میں زیادہ ترافراد میڈیکل گراﺅنڈ پر ریٹائرمنٹ کو ترجیح دے رہے ہیں.
تاہم ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے سے صوبائی حکومت کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ ملازمین ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اپنی جگہ بچوں کو بھرتی کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف حکومتی خزانے پر پنشن کی مد میں اخراجات بڑھ رہے ہیں بلکہ نئی بھرتیوں کے نتیجے میں بھی حکومتی خزانے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ایسے تمام ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کیلئے نئی پالیسی تجویز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان میں سیاسی بے یقینی کی نشاندہی