گیس لیکج

مردان، گیس لیکج کے باعث کمرے میں آگ بھڑک اٹھی، 6 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مردان کے علاقے گڑھی کپورہ میں گیس لیکج کے باعث کمرے میں بھڑک اٹھی۔ ریسکیوذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد جھلسنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ آگ کمرے میں رات بھر گیس لیکج سے لگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 34 سالہ کامران، زوجہ کامران، 10 سالہ حسنین، 8 سالہ آیان، 7 سالہ ملالہ اور 2 سالہ زونیشہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  65ء کی جنگ میں پاک فوج نے بھارت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا