پی ٹی آئی کوبیٹ واپسی کھٹائی کاشکار،درخواست ناقابل سماعت قرار

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کو بیٹ کی واپسی پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے بھی بیٹ واپس لینے کے فیصلے کیخلاف تحریک انصاف کی دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے تحریک انصاف کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
جاری فیصلہ میں عدالت نے پی ٹی آئی کی بیٹ واپس لینے کے حکومتی فیصلے کیخلاف دائر رخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر