پشاور، مسترد کاغذات نامزدگی کیخلاف 107 اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے حوالے سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلے کیخلاف دائر اپیلوں پر آج سماعت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف 107 اپیلوں کو سماعت کیلئَے مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 3 جنوری تھی، آج 4 جنوری سے اپیلوں کی سماعتیں شروع ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان