شیرافضل مروت

میرے کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، شیر افضل مروت

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے اپنے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےحوالے سے کہا کہ واٹر سپلائی سکیم کا کھاتہ میرے سر ڈال دیا گیا ہے حالانکہ میں نے کبھی واٹر سپلائی سکیم کے لیے اپلائی ہی نہیں کیا۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونا مضحکہ خیز ہے، سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ کسی ایف آئی آر کی بنیاد پر کاغذات مسترد نہیں کئے جا سکتے۔
انہوں نے واٹر سپلائی سکیم کے خلاف فوجداری کاروائی کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئَے کہا کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس اگر9 تاریخ تک ملتوی کیا جاتا تو کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:  ملکی مسائل کا حل بات چیت میں ہی ہے،عارف علوی