عام انتخابات کےلئے5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات 2024ءکیلئے اب تک 5 لاکھ 79 ہزار 191 افراد کی ضروری تربیت مکمل ہو گئی جبکہ بقیہ 4 لاکھ 6 ہزار 222 افراد کی تربیت یکم فروری تک مکمل ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 9 لاکھ 85 ہزار 413 نفوس پر مشتمل عملہ کی تربیت کا آغاز نومبرکے آخر میں ہوا تھا اس سلسلہ میں ضروری تربیت مکمل کر دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عملہ میں ڈی آر اوز، آر اوز، پریذائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران شامل ہیں، تربیتی پروگرام سے غیر حاضر عملہ کیخلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
مرکزی کنٹرول روم 26 دسمبر 2023ءسے مکمل فعال ہے۔ مرکزی کنٹرول روم میں اب تک 45 شکایات موصول ہوئیں، ان موصولہ شکایات کا ازالہ ہوچکا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق شکایات کے ازالہ کیلئے180 کنٹرول روم صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی فعال ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد