آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر ، کرکٹرز کے چناو میں‌پاکستانی کرکٹرز نظر انداز

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پلیئر آف دی ایئر کیلئَے کھلاڑیوں کی نامزدگی کر دی گئی۔ اس حوالے سے شکوک و شبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں کیونکہ ان نامزدگیوں میں گزشتہ 2 سال پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے بابر اعظم سمیت کسی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
آئی سی سی ایوارڈز 2023ء کیلئے مینز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کے مطابق بھارت کے 3 کھلاڑی ویرات کوہلی، محمد شامی، شبمن گل اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اس فہرست کا حصہ ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ویمنز ون ڈے پلیئر آف دی ایئر 2023ء کی نامزدگیوں کیلئے سری لنکا کی چیماری اٹاپاٹو، آسٹریلیا کی ایشلے گارنر، نیوزی لینڈ کی ایمیلیا کیر اور انگلینڈ کی نٹ سوئیر برنٹ کو نامزد کیا گیا ہے، خواتین کی کیٹیگری میں بھی پاکستان کی کوئی کھلاڑی نامزد نہیں۔
مینز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو شامل ہوئے۔
ایمرجنگ مینز کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں جنوبی افریقا کے جیرالڈ کوئٹزے، بھارت کے یاشاسوی جسوال، سری لنکا کے دلشن مدھو شنکا، اور نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اب کی بات آئِی سی سی ایوارڈز کیلئے کسی بھی پاکستانی کو فہرست میں جگہ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:  صحافیوں کو عدالتی رپورٹنگ کی اجازت مل گئی