میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز بند

ویب ڈیسک: موسم سرما میں شدید دھند نے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا، موٹرویز بھی اکثر مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے موٹروے ایم 1 اسلام آباد سے پشاور، موٹروے ایم 2 اسلام آباد سے چکری، موٹروے ایم 5 ظاہر پیر سے شیر شاہ، موٹروے ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ اور سوات موٹروے کرنل شیر خان انٹرچینج سے چکدرہ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔
اس کے علاوہ مقامی ٹریفک نظام بھی شدید دھند کے باعث متاثر ہے۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا