انتخابات کا التواء ، الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد بلانے کا عندیہ

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کے انعقاد کے حوالے سے تاجال ابہام پایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سینیٹ میں بھی ایک قرار داد منظور ہوئی جس کا مرکزی نکتہ انتخابات کا التواء تھا، اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ یہ قرارداد الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔
سینیٹ کی جانب سے عام اتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد کے بارے میں الیکشن کمیشن نے اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں سیکورٹی و دیگر مسائل سمیت انتخابات کا التواء خصوصی طور پر زیر بحث رہے گا۔
یاد رہے کہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکورٹی صورتحال انتہائی خراب ہیں، یہاں تک کے مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔ اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم تک چلانے کیلئے حالات موزوں نہیں۔ان حالات میں انتخابات کرانا مشکل ہے.
سیکورٹی مسائل کو بنیاد بنا کر انتخابات کے التواء کے سلسلے میں قرار داد پاس کی گئی اور اس کے بعد الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا جانے لگا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو نہیں ہو سکتے اس لئے انہیں ملتوی کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان نے فتح 2گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا