عمران خان کے کاغذات مسترد

عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے پر ریٹرننگ افسر آج طلب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور سے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے پر اپیلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کو آج طلب کر لیا ہے۔
این اے 122 لاہور سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی۔
اپیلٹ ٹریبونل نے اپیل پر ریٹرننگ آفیسر کو آج اتوار کے روز پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔
اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ آر او نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے.
اپیلٹ ٹریبونل آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مزید 2 مقدمات میں‌ضمانت منظور