سردی کی شدید لہر برقرار

ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار، بلوچستان میں برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جبکہ بلوچستان میں مزید برفباری کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کے نئے اسپیل سے نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں۔
کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہترزئی میں بارش کیساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔
دوسری طرف لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کیساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری رہ سکتا ہے۔
پشاور میں دھند کی لہر بدستور برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ سرد اور خشک موسم کے باعث انفلوائنزا وائرس بھی متحرک ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم