انڈوں کی قیمت

سردی کی شدت سے انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے.
وطن عزیز میں چاہے سردی ہو یا گرمی جب موسم کی شدت میں اضافہ ہوجاتا ہے تو لوگوں کو نئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جہاں اس سردی کی شدت سے عوام گیس کی لوڈشیڈنگ سے پریشان ہیں وہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ملک میں انڈوں کی قیمت کو بھی پر لگ گئے۔
سردی کے اس موسم میں انڈے عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔
ایک انڈا 35 روپے کا ہونے سے فی درجن انڈے 386 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق قیمتیں کیوں بڑھائی جارہی ہیں، متعلقہ سرکاری اداروں نے پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولٹری ایسوسی ایشن انتظامیہ نے ریٹ لسٹ مسترد کرتے ہوئے من چاہی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب