علی محمد خان کے کاغذات

سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔
علی محمد خان کے وکیل علی زمان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع کرتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اُٹھایا گیا ہے۔ جو 12 جنوری تک جمع کیا جاسکتا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن محسن کامران نے کہا پارٹی ٹکٹ 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے، پہلے جمع کرنا ضروری نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 13 جنوری کو اُمیدوراوں کو نشانات جاری کئے جائیں گے۔
الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس وقار احمد نے سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دئیے۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :رواں سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد