الیکشن کمیشن کی وضاحت

سیکرٹری عمر حمید میڈیکل ریسٹ پر ہیں ‘ الیکشن کمیشن کی وضاحت

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیکرٹری عمر حمید کے استعفے کی خبر پروضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن گزشتہ دنوں سے میڈیکل ریسٹ پر ہیں ‘ صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے ۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکریٹری عمر حمید ایک ذہین اور محنتی افسر ہیں‘وہ بہت اچھے طریقے سے کمیشن کا کام کررہے ہیں، تاہم گذشتہ دنوں سے ان کی صحت خراب تھی۔
عمر حید سے پہلے بھی میڈیکل ریسٹ پر رہے ہیں، اب بھی اگر ان کی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد ہی اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، اس کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ یا رخنہ نہیں ہے، حتی کہ تعطیلات میں بھی الیکشن کمیشن اور اس کے دفاتر کام کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل