مرتضیٰ سولنگی

کوئی بحران نہیں ‘الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے: مرتضیٰ سولنگی

ویب ڈیسک: نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ‘کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے ۔
مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ٹویٹ میں کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں-
سیکرٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں‘اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ہری پور، ٹریفک حادثہ میں دو افراد شدیدزخمی، ہسپتال منتقل