سوشل میڈیا سروسز

ملک میں سوشل میڈیا سروسز کچھ دیر متاثر رہنے کے بعد بحال

ویب ڈیسک :ملک میں سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ سروسز کچھ دیر تک متاثر رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہیں ۔
اتوار کو شام کو فیس بک، یوٹیوب اور ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی رک گئی جبکہ ویب براو¿زنگ کا عمل بھی سست روی کا شکار ہوگیا۔
گوگل سروسز کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس پرووائڈر کی انٹرنیٹ سروسز شام 5 بجے متاثر ہوئیں مگر اب تمام سروسز بحال ہوگئی ہیں۔
مختلف افراد نے ایکس پر سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی نہ ہونے کی شکایت کی۔
اس حوالے سے ابھی تک پاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بد بخت بیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل