پشاور، جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، 1 جاں بحق، 3 شدید زخمی

ویب ڈیسک: پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 1 جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں اے ٹی سی عدالت کے باہر فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے بعد 4 افراد کو ہسپتال لایا گیا جس میں 1 جاں بحق اور 3 زخمی ہیں جن میٰں‌دو عام لوگوں کے علاوہ ایک پولیس اہلکار بھِی شامل ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس اہلکار سمیت دوسرے زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کرنے والا وکیل کے روپ میں آیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار