سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کا استعفیٰ مسترد، بیڈ ریسٹ کا مشورہ

ویب ڈیسک: سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حمید نے طبیعت ناساز ہونے پر الیکشن کمیشن کو اپنا استعفی بھجوا دیا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے اسے مسترد کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کو بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمیدکا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے ناسازی طبیعت کے حوالے سے علاج معالجہ اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس لئے میں نے 5 جنوری کو الیکشن کمیشن اپنا استعفیٰ بھجوایا مگر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیدیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انہیں چیسٹ انفیکشن کی شکایت ہے اور بلیو ایریا کے ایک معروف ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں:  طالبان کااقتدار :افغان لڑکیوں میں خودکشی کی شرح بڑھ گئی