ن لیگ کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنماء اور چیئرمین منشور کمیٹی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ ہم انتخابی مہم چلانے میں بھی پیچھے ہیں۔
رہنما ن لیگ اور سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے وفاداریاں بدلنے والوں کےبارے میں کبھی اپنی رائَے نہیں بدلی۔ پی ڈی ایم بنتے وقت کچھ امیدواروں کو کئے گئے وعدوں کے مطابق ٹکٹ دے رہے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کو ہفتہ گزر چکا تاہم ٹکٹ کس کو دیں اور کسے نہ دیں اس معاملے پر ن لیگ تاحال فیصلے نہیں کر پائی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد