حج 2024ء، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاہدہ طے

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج 2024ء کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ معاہدے پر سعودی عرب کے وزیر حج توفیق الربیعہ اور پاکستان کے وزیر مذہبی امور انیق احمد نے دستخط کیے۔
اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں.
حج 2024ء کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منٰی میں حاجیوں کو کم نرخ پر خصوصی جگہ دی جائے گی، سعودی وزیر حج نے اس حوالے سے یقین دہانی کرا دی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے کیس میں وزیراعلیٰ اور سپیکر سے جواب طلب