کوئٹہ، بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

ویب ڈسیک: موسم سرما کی شدت میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے سے صوبے کے 20 سے زائد اضلاع میں مزید بارش اور برفباری کا سلسلہ طول پکڑ سکتا ہے.
ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور گردونواح سمیت کان مہترزی اور کنچوغی میں برف باری اور مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ نوٹ کیا جانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں زیارت کم ازکم درجہ حرارت منفی3، قلات منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ بتایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اورادائیگی کی مدت کم کرنےکامطالبہ