پہلی قومی انسداد پولیو مہم

2024 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہوگا

ویب ڈیسک: 2024 کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، جس میں ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا پہلا ملک گیر مرحلہ 8 سے 14 جنوری تک جاری رہے گا
دوسرا مرحلہ پندرہ سے انیس جنوری تک لکی مروت، جنوبی وزیرستان میں جاری رہے گا۔
قومی انسداد پولیو مہم ساڑھے چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اعداد وشمار کے مطابق سندھ بھرمیں پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ اکتیس لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی.
پنجاب میں دو کروڑ تیس لاکھ سے زائد جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 26 لاکھ دس ہزار بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چودہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے والدین مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں
اس مرض سے نجات کیلئے حکومت کا ساتھ دیں کیونکہ فیصلہ آج کرنا ہے، اگر کل بچّے کو چلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل