بیشتر علاقوں میں بارش

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں پیر کو دھند رہے گی۔
دوسری جانب 9جنوری کو مری اور گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری متوقع ہے۔
پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے نو جنوری کو مری اور گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی برف باری کی پیشنگوئی کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور برف باری کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  سائبر کرائم ایف آئی اے سے علیحدہ ،نئی اتھارٹی بنا دی گئی