پی ٹی آئی میں اختلافات

وکلاء کو ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے

ویب ڈیسک: وکلاء کو ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آگئے.
تفصیلات کے مطابق انصاف لائرز فورم کے صوبائی صدر قاضی انور کی آڈیو لیک سامنے آگئی ہے۔
آڈیو میں قاضی انور کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے میری فہرست پر من وعن عمل کا کہا تھا۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر تین دنوں سے میرا فون نہیں اُٹھا رہے۔
انصاف لائرز فورم کے صدر قاضی انور آڈیو میں کہتے ہیں کہ سنا ہے وکلاء کو کوئی ٹکٹ دینے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء کو ٹکٹ نہ ملے تو صدر رہنے کا حق نہیں رکھتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر انصاف نہ ہوا تو آئندہ کا لائحہ عمل کل طےکریں گے۔

مزید پڑھیں:  لاہور، فلسطینی پرچم اٹھا کر طلبہ کے احتجاج پر امریکی کنسرٹ منسوخ