پولیو ٹیم پر حملہ

بنوں میں پولیو ٹیم پر حملہ: 2پولیس اہلکار شہید‘دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حملہ آور نے گھر میں پناہ لے رکھی تھی ‘پولیس اور فورسز نے چھ گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد دہشت گرد کو ہلاک کردیا
ویب ڈیسک: بنوں کے علاقے ٹیری رام میں پولیو ٹیم پر حملہ‘دوپولیس اہلکار شہید ایک زخمی ہو گیا ‘جبکہ آپریشن میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیری رام میں پولیو ٹیم بچے کو پولیو کے قطرے پلانے میں مصروف تھی کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک حملہ آور زخمی بھی ہوا ‘ایک پولیس اہلکار حملہ آور کا پیچھا کرتے ہوئے ایک گھر کے اندر شہید ہو گیا ۔
حملہ آور نے زخمی حالت میں ایک گھر میں پناہ لی ہوئی تھی ‘دہشتگرد کے خلاف تقریباً ساڑھے 6 گھنٹے سے جاری آپریشن میں پولیس نے گھر میں چھپے دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے ‘آپریشن کے دوران گھر بھی مسمار کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بیک وقت کئی محاذوں پر مصروف اسرائیلی فوج گھٹنے لگی