نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 126 شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ حالیہ ان حملوں کے نتیجے میں مزید 126 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وسطی اور جنوبی غزہ پر صیہونیوں کی جانب سے شدید حملے جاری ہیں اور اس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 126 فلسطینی شہری شہید اور 241 زخمی ہو گئے۔ ان میں ز=یادہ تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔
غزہ پٹی کے مغربی کنارے میں وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کئی مکانات کو بھی منہدم کر دیا جبکہ دیگر علاقوں میں اسرائیلی ڈرون حملے بھی ہونے لگے ہیں جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے جس کے باعث اب تک 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہد ہو چکے ہیں جبکہ 60 ہزار سے زائد زخمی بھی ہوئے جن میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی پراپرٹی لیکس میں حزب اللہ اور اسلامی پاسداران انقلاب کا نام بھی شامل