مسلم لیگ ن کے امیدواروں میں ٹکٹ کی تقسیم، سرکردہ رہنما طلب

ویب ڈیسک: الیکشن 2024ء کیلئَے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے سینئر رہنماوں کو طلب کر لیا۔ ان رہنماوں میں پنجاب سمیت تمام صوبوں کے قائدین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن کی جانب سے جلد ہی اپنے امیدواروں میں ٹکٹ کی تقسیم سمیت حتمی ناموں کے اعلانات متوقع ہیں۔
جاتی امراء میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں تحریک استحکام پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائَے گا۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف نے خود استعفیٰ دیا،شیر افضل مروت کی وضاحت